Ahmed Alvi

Add To collaction

20-Jun-2022. مزاحیہ غزل

مزاحیہ غزل

عقد چوتھا تم سے شبنم کیا کریں
 تین سے ہے ناک میں دم کیا کریں

آب کوثر کی تمنا ہے ہمیں 
رند ہیں ہم آب زم زم کیا کریں 

آپ کی امی کو ہم منظور ہیں 
آپ کے ابا ہیں برہم کیا کریں 

جس حویلی میں کوئی رہتا نہیں 
رات بھر ہوتی ہے چھم چھم کیا کریں 

ہم پہ مرتی ہیں ہزاروں لڑکیاں 
آپ کے دیوانے ہیں ہم کیا کریں 

پاس آؤ گر دعا کی ہے طلب
فاصلے سے آپ پر دم کیا کریں

کچھ نہیں ہم پر دعاؤں کے سوا
ان پہ میزائل اور بم کیا کریں

   3
2 Comments

Neha Manhas

20-Jun-2022 08:50 PM

👌👌👌👌

Reply

Simran Bhagat

20-Jun-2022 09:48 AM

بہت خوبصورت

Reply